ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انجمن پی یو کالج فور ویمن میں کھیل کود اور ادبی و ثقافتی مقابلہ جات

انجمن پی یو کالج فور ویمن میں کھیل کود اور ادبی و ثقافتی مقابلہ جات

Sat, 30 Oct 2021 11:51:56    S.O. News Service

بھٹکل ، 30؍اکتوبر (ایس او نیوز)   ا مسال  ماہ کتوبر   میں انجمن پی یو کا لج فور ویمن  کے پی یو سی سالِ اول و  دوم کی طالبات کے لئے  کھیل کود اور ادبی و  ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کھیل کود کے شعبہ کی جانب سے،شاٹ پٹ،ریلے،تھرو بال،ڈسکس تھرو،کیرم سنگلس و ڈبلس اور ادبی و ثقافتی مقابلوں میں شعبہ عر بی کی جانب سے مسابقہء قرآت وحمد خوانی، شعبہء انگریزی سے مقا بلہء  مونو ایکٹ،کولاژ فن،تقریر، مضمون نویسی،شعبہء اردو سے مقابلہء فی البد یہہ،غزل، خطاطی، شعبہ ہندی  سے مقا بلہء خود ساختہ شاعری،خطا طی،شعبہء کنڑا سے مقا بلہء لو ک گیت،مضمون نویسی، اور شعبہ کمپیوٹر سائنس سے مقابلہ کوئز  جیسے مختلف مقابلہ جات کا انعقادکیا گیاتھا۔ جس میں طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مسابقتی میدان میں اپنی اپنی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کیا۔ پروگرام اور جلسوں کی صدارت  کالج پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم صاحبہ نے انجام دی۔

 


Share: